منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

تل ابیب کے آسمانوں پر کوؤں کے جھنڈ منڈلانے لگے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے بڑے جھنڈ کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

اسرائیل میں حالیہ حملوں کے بعد پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے، اور اسی پس منظر میں کچھ صارفین نے پرندوں کے اس غیر معمولی منظر کو کسی بڑے واقعے یا تباہی کی علامت قرار دیا۔ بعض حلقوں نے اس صورتحال کو قدیم روایات، خصوصاً رومی عقائد سے بھی جوڑا، جہاں پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو سلطنتوں کے زوال سے تعبیر کیا جاتا تھا۔تاہم ماہرین ماحولیات نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ایسی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ ان کے مطابق اس وقت موسمِ بہار کے باعث پرندوں کی ہجرت اپنے عروج پر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ایسے مناظر عام ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر بعض افراد اسے بدشگونی سے تعبیر کر رہے ہیں، لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کوے محض اپنے فطری معمول کے مطابق نقل مکانی کر رہے ہیں اور اس کا انسانی حالات یا کسی غیر معمولی واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…