اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس ایران کو ڈرونز اور انٹیلی جنس مدد بھیج رہا ہے،برطانوی اخبار کا دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس کے مطابق روس ایران کو ڈرونز، دوائیں اور خوراک بھیج رہا ہے۔

برطانوی اخبار کے رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا، روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ تہران نے روس سے مزید جدید فضائی دفاعی صلاحیتیں بھی مانگی ہیں، روس نے ایس 400 کے لیے ایرانی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔دوسری جانب کریملن نے ان دعوؤں پر کہا کہ بہت سی افواہیں ہیں، ہم ایرانی قیادت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔سینئر مغربی عہدیدار نے کہا کہ روس ایرانی حکومت کے وسیع تر سیاسی استحکام کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کے ساتھ سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…