اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی ایران میں بغاوت کرانے کی تجویز مسترد کر دی

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ایران میں بغاوت کرانے کی تجویز مسترد کر دی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو گزشتہ ہفتے ایرانی عوام کو سڑکوں پر لانے کی تجویز دی تھی۔نیتن یاہو کے مطابق ایرانی حکومت انتشار کا شکار ہے اور اسے مزید غیر مستحکم کرنے کا موقع موجود ہے۔ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ لوگوں کو سڑکوں پر کیوں بلائیں؟ وہ مارے جائیں گے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایرانی حکومت کی تبدیلی کو فوری ہدف بنانے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے عارضی طور پر دو ایرانی عہدیداروں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کو ہدف کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے عارضی طور پر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو اپنے ہدف کی فہرست سے نکال دیا ہے تاکہ وہ ممکنہ امن مذاکرات کی تلاش میں رہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو 4 یا 5 دن کے لیے ہدف کی فہرست سے ہٹایا گیا ہے کیونکہ صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…