اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسافر بس دریا میں گر گئی، 24 مسافر جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): بنگلا دیش میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب ایک مسافر بس دریا میں جا گری۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دریائے پدما کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تقریباً 40 افراد کو لے جانے والی بس دولتدیا کے مقام پر فیری کے قریب پہنچتے ہوئے بے قابو ہو کر پانی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے ڈوبی ہوئی بس سے 22 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ایک اہلکار کے مطابق دو خواتین کو زندہ نکالا گیا تھا، تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہو گئی۔امدادی کارروائیوں میں فائر سروس کے متعدد یونٹس اور درجن بھر کے قریب غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں، جبکہ فوج، پولیس، کوسٹ گارڈ اور مقامی انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید افراد بھی لاپتہ ہو سکتے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…