اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران جنگ، خطے میں ہونیوالی اموات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن /تہران /تل ابیب (این این آئی)ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ کے دوران مشرق وسطی میں اب تک ہونے والے جانی نقصان کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئیں۔

الجزیرہ نے ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ شروع ہونے سے 23مارچ تک جانی نقصانات کے اعداد وشمار سے متعلق ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ خطے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2638 ہو چکی جبکہ 26ہزار سے زائد زخمی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ میں سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئیں، جہاں 1500افراد لقمہ اجل بن چکے جب کہ لبنان میں ہونے والے حملوں میں 1001 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔عراق میں 61، قطر میں 16، یو اے ای میں 8، کویت میں 6، فلسطین اور شام میں چار 4، عمان میں 3، سعودی عرب اور بحران میں دو، دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس کے علاوہ اسرائیل میں 18 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایران جنگ کے دوران اب تک 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔جنگ کے دوران اب تک خطے میں 26 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور سب سے زیادہ زخمی ایران میں ہیں، جہاں حملوں خے دوران 18 ہزار 551 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے بعد سب سے زیادہ زخمیوں کی تعداد اسرائیل میں ہے، جہاں ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 4697 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…