بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ

datetime 19  مارچ‬‮  2026 |

تل ابیب /تہران(این این آئی)اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد سیکیورٹی بحران اور حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے مواصلاتی نظام میں سنگین سیکیورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد جنگی حکمت عملی کے انتظام میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مواصلات کے شعبے سے وابستہ کچھ ماہر گروپس نے اسرائیلی فوج کے محفوظ کمیونیکیشن کوڈز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت ممکن ہوئی جب متعلقہ ماہرین کو فوج میں استعمال ہونے والی کمپنیوں اور ہارڈویئر سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کا مواصلاتی نظام یورپی ممالک کے ٹیلی کمیونیکیشن ہارڈویئر پر انحصار کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق فوج کی اندرونی گفتگو اور رابطے خاص طور پر ریموٹ وائرلیس سسٹمز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک ایک محفوظ انٹرنیٹ ٹیلی فون سسٹم کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جب اس انفرااسٹرکچر کی تفصیلات لیک ہوئیں، تو اس سے متعلقہ انکرپشن کوڈز بھی سائبر ماہرین کے ہاتھ لگ گئے، اس کے نتیجے میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی حساس مواصلات کسی حد تک مانیٹر یا انٹرسیپٹ کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اس لیک ہونے والی معلومات سے آگاہ ہے، اور ایک نیا مواصلاتی نظام متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا نظام تبدیل کرنا ایک پیچیدہ اور طویل عمل ہے اور اسے قلیل مدت میں مکمل کرنا ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…