ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مشرق وسطیٰ میں جنگ، امریکی صدر ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے میں یہاں رہنا چاہتا ہوں، مجھے یہیں ہونا چاہیے۔ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کر رہے ہیں، چین کو اس فیصلے پر اعتراض نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا 31 مارچ سے 2 اپریل تک دورہ چین طے تھا۔علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچتاہوں کیا ہوگا اگرہم باقی ماندہ ایرانی ریاست کو ختم کر دیں، کیاہوگا اگر ہم آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کی ذمہ داری خود نہ لیں۔ٹرمپ نے کہا کہ سوچتاہوں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی ذمیداری اس کو استعمال کرنے والے ممالک کو ہی دے دیں، اس سے ہمارے کچھ غیر فعال اتحادی فوری اور تیزی سے حرکت میں آجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…