جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

خامنہ ای اپنے بیٹے کو ایران کی قیادت سونپنے کے حق میں نہیں تھے، امریکی انٹیلی جنس

datetime 16  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی معاونین کو ایسی رپورٹس سے آگاہ کیا ہے

جن کے مطابق ایران کے مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای اپنے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو اس عہدے پر فائز کرنے کے حوالے سے تحفظات رکھتے تھے۔انٹیلی جنس تجزیوں کے مطابق علی خامنہ ای اپنے بیٹے کے اقتدار میں آنے پر فکر مند تھے کیونکہ بعض حلقوں میں مجتبی کو کم صلاحیتوں کا حامل اور ملک کی قیادت کے لیے نااہل سمجھا جاتا تھا۔ جمع کی گئی معلومات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر اپنے بیٹے کی ذاتی زندگی کے مسائل سے بھی آگاہ تھے۔یہ رپورٹس اس وقت سامنے آئی ہیں جب ایران میں علما کی ایک کونسل نے 56 سالہ مجتبی خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ واضح رہے علی خامنہ ای تقریبا آٹھ دن قبل امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کی ابتدائی اسرائیلی میزائل بمباری میں مارے گئے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ مجتبی خامنہ ای بھی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نجی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ ان معلومات کی اہمیت کے بارے میں پراعتماد نہیں ہیں کیونکہ ان کے نزدیک ایران اس وقت کسی واضح قیادت کے بغیر ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مجتبی خامنہ ای اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہوں۔

وائٹ ہاس کا خیال ہے کہ ایران کی اصل قیادت اب پاسدارانِ انقلاب کے ہاتھ میں چلی گئی ہے ۔ یہ 1979 کے انقلاب کے بعد سے قائم مذہبی نظام میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ٹرمپ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علی خامنہ ای اپنے بیٹے پر بھروسہ نہیں کرتے تھے اور موجودہ قیادت ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جسے اس کا باپ خود نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے مجتبی کو کمزور شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے لیے ناقابل قبول لیڈر ہوں گے۔امریکی حکومت نے مجتبی خامنہ ای اور نو دیگر ایرانی حکام کی نشاندہی کے لیے ایک کروڑ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ مجتبی خامنہ ای کا انتخاب اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ایرانی انقلاب نے موروثی بادشاہت کا خاتمہ کیا تھا اور اب پھر یہ اہم عہدہ باپ سے بیٹے کو منتقل ہوگیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ مجتبی زخمی ہیں اور غالبا ان کا چہرہ بگڑ چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…