ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ممکنہ ایرانی ریڈیو پیغام، امریکا میں سیکیورٹی الرٹ

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک رمز شدہ ریڈیو پیغام کو سننے کے بعد ملک گیر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا،

جس کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایران سے آیا ہو اور سلیپر سیلز کو فعال کرنے کی اطلاع دے رہا ہو۔رپورٹس کے مطابق یہ رمز شدہ پیغام اس دن کا تھا جب ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای شہید ہو گئے تھے، پیغام مختلف ممالک سے گزرا اور شارٹ ویو ریڈیو کے ذریعے منتقل کیا گیا، جس میں کوڈ شدہ نمبروں کا استعمال کیا گیا تھا۔سلیپر سیلز خفیہ ایجنٹوں کا گروہ ہوتے ہیں جو کسی ملک یا ادارے میں طویل عرصے کے لیے غیر فعال رکھے جاتے ہیں اور مخصوص مشنز جیسے جاسوسی، دہشت گردی یا نقصان پہنچانے کے لیے انہیں بعد میں فعال کیا جاتا ہے۔سائفر ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے پڑھے جانے والے پیغامات کو خفیہ، غیر قابلِ فہم شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے،

ان کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے مخصوص انکرپشن کیز encryption keys کی ضرورت ہوتی ہے، بصورتِ دیگر پیغام سمجھنا ناممکن ہوتا ہے۔فی الحال کسی خاص مقام پر فوری خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی، امریکی وفاقی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انٹیلی جنس اہلکار اس رازدارانہ پیغام کے اصل مقصد اور ماخذ کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…