اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران نے سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کر لیا، اسرائیل کا دعویٰ

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد ایران سے منسلک ہیکرز نے درجنوں سیکیورٹی کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے،

جنہیں مبینہ طور پر جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا۔اسرائیلی سائبر ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سینکڑوں کیمرا مالکان کو خبردار اور عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ تبدیل کریں اور سافٹ ویئر اپڈیٹ کریں تاکہ قومی یا ذاتی سطح پر کسی بھی سیکیورٹی خطرے سے بچا جا سکے۔اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایرانی ہیکرز کی جانب سے سیکیورٹی کیمروں میں درجنوں دراندازیوں کا پتہ چلا ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر حملے حالیہ برسوں میں معمول کا حصہ رہے ہیں، دسمبر 2025 میں اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم نے بھی کہا تھا کہ میرے ٹیلی گرام اکانٹ کو نشانہ بناتے ہوئے سائبر حملہ کیا گیا۔اس کے بعد ان کے مبینہ نجی پیغامات، ویڈیوز اور تصاویر ایک ہیکر ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکانٹ پر شائع کی گئیں، جس کا نام فلسطینی کاز کی علامت ہندالا کے نام پر رکھا گیا تھا۔

اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد ہیکرز نے بڑے پیمانے پر نگرانی کے کیمروں تک رسائی حاصل کی ہے، جو عام طور پر استعمال تو ہوتے ہیں مگر اکثر مناسب سیکیورٹی کے بغیر ہوتے ہیں۔کمپنی کے سائبر انٹیلیجنس سربراہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان کیمروں کی تصاویر ممکنہ طور پر حملوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے یا مخصوص افراد کی سرگرمیوں اور مقامات کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ان کے مطابق یہ ہیکرز ایران کی فوج سے منسلک ہیں اور انہیں ریاستی سطح پر خاص طور پر پاسدارانِ انقلاب اور ایران کی وزارتِ انٹیلیجنس و سیکیورٹی کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…