اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران کی گوگل، مائیکروسافٹ اور بینکوں کو نیا ہدف بنانے کی دھمکی

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایران نے حملوں کے جواب میں شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکی و اسرائیلی معروف کمپنیوں اور بینکوں کو ممکنہ ہدف قرار دے دیا۔

اسلامی انقلاب گارڈ کورنے امریکی اور اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر اور انفرااسٹرکچر کو نئے ممکنہ اہداف قرار دیا ہے، مشہور کمپنیوں میں گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر شامل ہیں، جن کے کلاڈ اور ٹیکنالوجی انفرااسٹرکچر مشرقِ وسطی کے مختلف ممالک میں موجود ہیں۔آئی آر جی سی نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر مزید حملے ہوئے تو وہ معاشی مراکز اور بینک جو امریکی اور اسرائیلی اداروں سے وابستہ ہیں، ان کو نشانہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگ بینکوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں نہ رہیں۔ترجمان مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ حالیہ حملے میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا گیا، دشمن نے خطے میں امریکا اسرائیل سے وابستہ معاشی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے پر مجبور کردیا۔ ایران کے شہر علی گودرز پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد شہید ہو گئے۔ صوبے میں گزشتہ شب بمباری کے نتیجے میں خونریز رات دیکھنے کو ملی اور حملے تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ادھر دبئی میں بھی ہوائی اڈے کے قریب 2 ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…