ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی ادارہ صحت کی ایران میں سیاہ بارش کے خطرات سے متعلق وارننگ

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں کے بعد ایران میں برسنے والی سیاہ بارش سانس کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

ادارے نے ایرانی حکام کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کے مشورے کی بھی حمایت کی ہے۔اقوام متحدہ کے صحت کے اس ادارے نے، جس کا ایران میں دفتر موجود ہے اور جو ہنگامی طبی حالات میں حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، بتایا کہ اسے رواں ہفتے تیل کی آمیزش والی بارش کے گرنے سے متعلق متعدد رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسٹیان لنڈ مائیر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سیاہ بارش اور اس کے ساتھ ہونے والی تیزابی بارش درحقیقت آبادی، بالخصوص نظامِ تنفس کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عالمی ادارہ صحت اس مشورے کی تائید کرتا ہے، تو انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کچھ دا پر لگا ہے، یعنی تیل کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور ریفائنریز جنہیں نشانہ بنایا گیا اور جس کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے ہوا کے معیار کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کیے ہیں، اس صورتحال میں یہ یقینا ایک اچھا مشورہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…