ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ نے جو خامنہ ای کیساتھ کیا عنقریب وہی ان کیساتھ ہونے والا ہے، ماہر نجوم

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)معروف ماہر نجوم (اسٹرولوجسٹ) سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ کیا ہے

وہی عنقریب ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے دوران معروف اسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ 21 مارچ 2026 تک اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ نہیں رکی اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت آسمان پر ستارے الٹے چل رہے ہیں یعنی جو ستارے زمین کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں وہ حیران کن طور پر 14 دن کے بجائے 2 مہینوں تک آسمان پر الٹے چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آسمان پر ستاروں کو غضب ناک موڈ ہے، امریکا میں حالات خراب ہونے ہیں اور بھارت میں بھی حالات خراب ہوں گے، آپ یہ سوچیں کہ میں نے لوگوں کو دبئی میں پیسے نہیں لگانے دیا کیوں کہ دبئی میں گراؤٹ آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ لوگ کہتے تھے کہ سعودی عرب کی بچت ہوجائے گی لیکن میں کہتی تھی کہ سعودیہ پر بھی ٹف ٹائم آئے گا اور مشرق وسطیٰ میں بحران آئے گا۔ سامعہ خان نے کہا کہ ابھی تو یورپ میں بحران آنا ہے، دیکھیں نہ برطانیہ نے ٹرمپ کو انکار کردیا ہے، اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی طرح ان کا ستارہ بھی گردش میں ہے، اور انہوں نے جو بویا ہے وہ جلدی کاٹیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…