پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

یو اے ای آسان شکار نہیں ہے، اماراتی صدرکا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلابیان سامنے آگیا

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)ایران کے ساتھ حالیہ جنگی صورتحال کے بعد صدر محمد بن زاید النہیان کا عوام کے نام پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق صدر محمد بن زاید ابوظبی کے ایک اسپتال میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے گئے، جہاں انہوں نے اماراتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت جنگی حالات سے گزر رہا ہے اور وہ اپنی سرزمین، عوام اور یہاں مقیم تمام افراد کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کمزور ملک نہیں بلکہ مضبوط ارادوں اور طاقت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی سمیت ملک کی تمام سات ریاستوں میں رہنے والے ہر فرد کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔صدر نے اس موقع پر مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور دیگر قومی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ملک سے وفاداری اور محبت کا اظہار کرنے والے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب اماراتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا مؤثر جواب دے رہا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور سرکاری ویب سائٹس پر جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…