منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امریکا نے بھارت کو روس سے 1 ماہ کیلئے تیل خریدنے کی رعایت دیدی

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا نے بھارت کو روس سے خام تیل خریدنے کے لیے محدود مدت کی رعایت دے دی ہے۔

یہ اجازت ایک ماہ کے لیے دی گئی ہے اور اس کا مقصد عالمی تیل مارکیٹ میں بڑھتے دباؤ کو کم کرنا ہے، جو ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہوا ہے۔امریکی حکام کے مطابق بھارت کو دی جانے والی یہ چھوٹ 30 دن کے لیے مؤثر ہوگی، جس کے دوران وہ روسی خام تیل کی مخصوص کھیپ خرید سکے گا۔امریکی محکمہ خزانہ کے سربراہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ یہ رعایت صرف اس روسی تیل تک محدود ہے جو اس وقت سمندر میں موجود ٹینکروں میں ہے۔

ان کے مطابق اس فیصلے سے روس کو نمایاں مالی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ادھر خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے دو اعلیٰ عہدے داروں نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے روس کے توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود بعض مخصوص ترسیلات کو مکمل کرنے کے لیے 30 روزہ عارضی اجازت دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پہلے سے جاری ترسیلات کو منظم انداز میں مکمل کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…