ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کویت کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح چند امریکی فوجی طیارے حادثے کا شکار ہو کر گر گئے۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد امریکی طیارے تباہ ہوئے ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ اہلکاروں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور ضروری علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل روسی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ کویت میں ایک امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، تاہم اس کا پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں طیارے کو آگ کی لپیٹ میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ہفتے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے کویت سمیت خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا تھا کہ کویت میں واقع امریکی اڈے کو مکمل طور پر غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…