ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

قطر، لائیو نشریات کے دوران ہنگامی میزائل الرٹ جاری، ویڈیو وائرل

datetime 1  مارچ‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد قطر میں ہنگامی میزائل الرٹ کے باعث الجزیرہ انگلش کی لائیو نشریات اچانک معطل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد قطر میں ایمرجنسی میزائل الرٹ جاری ہوا، جس کی آواز الجزیرہ انگلش کے براہِ راست پروگرام کے دوران سنی گئی۔42 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر ایک مہمان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک خطرے کی گھنٹی بجنے لگی اور پروگرام میں خلل پڑ گیا۔ بعد ازاں اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ یہ وہ ہنگامی الرٹ ہے جو دوحہ میں رہائشیوں کو فوری حالات میں موبائل فون پر موصول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر میں قومی ہنگامی الرٹ سسٹم فعال ہو گیا ہے، ایک ایرانی میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ہنگامی صورتحال میں اینکر کے پرسکون رویے کو سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ انٹرویو لینے والی خاتون انتہائی پروفیشنل ہیں، بہترین انداز میں صورتحال سنبھالی، جبکہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی پرسکون کیسے رہیں؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یقین نہیں آتا یہ سب ہو رہا ہے، یہ خوفناک ہے۔یہ واقعہ ایران کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے میزائل حملوں کے بعد پیش آیا۔امریکا نے اپنی کارروائی کو آپریشن ایپک فیوری جبکہ اسرائیل نے آپریشن رورنگ لائن کا نام دیا تھا۔ایران نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…