ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کا حملہ ،جھڑپوں کے دوران 9افراد جاں بحق

datetime 1  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا،

جہاں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے قونصل خانے پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے اطراف ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔ سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں منتقل کی گئی ہیں جبکہ کم از کم 24 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لایا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض افراد فائرنگ، لاٹھی چارج اور بھگدڑ کے باعث متاثر ہوئے۔

احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سلطان آباد سے مائی کولاچی جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے اور اطراف کی سڑکوں پر آمد و رفت معطل رہی۔ بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے واپس موڑا جا رہا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی کی سمت سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے یوٹرن دے کر بھیجا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…