منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاک افغان کشیدگی، ڈاکٹر اسرار احمد کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کی جانب سے مبینہ حملے کی کوشش کے بعد پاکستانی مسلح افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مخالف فورسز کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دشمن اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اس صورتحال کے پس منظر میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہے، جسے موجودہ حالات سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ڈاکٹر اسرار احمد نے خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حالات کسی خاص سمت میں بڑھتے ہیں تو بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر دباؤ یا حملے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی کے بیانات اور بعض سفارتی حلقوں کی آراء کا حوالہ دیتے ہوئے خدشات ظاہر کیے تھے کہ پاکستان کو ممکنہ خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، خصوصاً اگر چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کا قیام خود ایک غیر معمولی واقعہ تھا اور مستقبل میں بھی غیر متوقع حالات جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے تاریخی حوالوں اور بعض مذہبی پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے خطے میں اسلام کے احیاء کی بات کی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو موجودہ کشیدگی کے تناظر میں دوبارہ شیئر کیا جا رہا ہے، تاہم یہ واضح رہے کہ یہ بیان ماضی میں دیا گیا تھا اور اسے حالیہ واقعات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…