پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے لگی، رپورٹ میں حیران کن انکشاف

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں بڑھتی مہنگائی، سیاسی کشیدگی اور معیارِ زندگی سے متعلق خدشات کے باعث بڑی تعداد میں امریکی شہری بیرونِ ملک منتقل ہو رہے ہیں۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے نرم ویزا قوانین، ٹیکس مراعات اور بہتر معیارِ زندگی امریکیوں کے لیے کشش کا باعث بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 2025 کے دوران ریکارڈ تعداد میں شہری یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا منتقل ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندازا ڈیڑھ لاکھ افراد کے انخلا کے بعد امریکا کو کئی دہائیوں میں پہلی بار منفی خالص ہجرت (نیٹ مائیگریشن)کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسی صورتحال عظیم کساد بازاری کے دور میں دیکھی گئی تھی۔

امریکا کو تاریخی طور پر تارکین وطن کی منزل سمجھا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ برسوں میں بدلتے معاشی اور سماجی حالات نے رجحان کو متاثر کیا ہے۔ادھر صدر ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں سے متعلق سخت بیانات بھی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کو ایک وجہ قرار دیتی ہے، مگر اصل تبدیلی یہ ہے کہ خود امریکی شہری بڑی تعداد میں بیرونِ ملک رہائش اختیار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…