ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

طالبان میں‌ پھوٹ پڑ گئی! کابل میں وزارت دفاع کے اندر جھڑپوں کی اطلاعات

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)افغانستان کے دارالحکومت میں طالبان کی وزارتِ دفاع کی عمارت کے اندر مبینہ طور پر فائرنگ اور تصادم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ پاکستانی فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان قیادت میں تناؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے اور وزارتِ دفاع کے احاطے میں جھڑپیں ہوئیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تصادم کن گروہوں کے درمیان ہوا، اس کی بنیادی وجوہات کیا تھیں اور آیا اس میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا یا نہیں۔ صورتحال کو تیزی سے بدلتی ہوئی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے “آپریشن غضب للحق” شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اس کارروائی کے دوران پاک فضائیہ نے کابل اور قندھار میں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جبکہ حکام کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں طالبان کے کئی مراکز متاثر ہوئے۔عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے 133 اہلکار مارے گئے، جبکہ دو کور ہیڈکوارٹرز، دو اسلحہ گودام اور ایک لاجسٹک بیس کو تباہ کیا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…