بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات کے بعد تمام تیجس طیاروں کو گراؤنڈ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے 7 فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اپنے زیرِ استعمال 35 تیجس لڑاکا طیاروں کے پورے بیڑے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے اور ان کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔ حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی جس کے باعث فضائیہ نے تمام طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم دیا ہے۔ ان معائنوں میں لینڈنگ گیئر کی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی جانچ شامل ہے۔7 فروری کو ہونے والے حاد ثے میں سنگل سیٹ طیارے کے پائلٹ کو چوٹیں آئی تھیں تاہم وہ محفوظ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے ناقابلِ استعمال قرار دیا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ 2016 میں تیجس کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد اس طیارے کا تیسرا بڑا حادثہ ہے۔پہلا حادثہ مارچ 2024 میں جیسلمیر کے قریب فائر پاور مظاہرے سے واپسی کے دوران پیش آیا تھا، جس میں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ دوسرا واقعہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے پیش آیا، جس میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے 7 فروری کے واقعے کو حادثہ قرار دینے کے بجائے ایک معمولی تکنیکی خرابی بتایا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایس او پیز کے تحت معاملے کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے اور جلد از جلد مسئلے کے حل کے لیے کمپنی بھارتی فضائیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ایچ اے ایل کے مطابق تیجس عالمی سطح پر ہم عصر لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہترین حفاظتی ریکارڈ رکھنے والے طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…