ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران سے نکل جانے کی ہدایت کردی

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتباہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کے ممکنہ فوجی اقدام کے خدشات کے باعث جاری کیا گیا ہے۔ تہران میں قائم تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جو بھارتی شہری اس وقت ایران میں موجود ہیں وہ دستیاب ذرائع، خصوصاً کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری واپسی کا انتظام کریں۔حکام کے اندازوں کے مطابق عام حالات میں تقریباً دس ہزار بھارتی شہری ایران میں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ سفارتخانے نے شہریوں اور بھارتی نژاد افراد کو احتیاط برتنے، احتجاجی مقامات سے دور رہنے، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

یہ ہدایت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو اسرائیل کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ مودی کا یہ دورہ مبینہ طور پر مشترکہ دشمنوں کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…