ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پولیس نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کرلیا

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لندن: برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ سرکاری دستاویزات مشہور امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو فراہم کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو ونڈسر میں ٹیمز ویلی پولیس کے تفتیش کاروں نے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پولیس پہلے ہی اس مہینے اعلان کر چکی تھی کہ وہ اس الزام کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بطور تجارتی ایلچی اینڈریو نے ایپسٹین کو سرکاری دستاویزات فراہم کیں۔اینڈریو ماؤنٹ بیٹن نے ماضی میں اس نوعیت کے کسی بھی غیر قانونی عمل کی تردید کی اور ایپسٹین سے اپنی دوستی پر افسوس کا اظہار کیا تھا، تاہم امریکی حکومت کی حالیہ جاری کردہ دستاویزات کے بعد انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔یہ گرفتاری برطانوی شاہی خاندان کے کسی سینئر رکن کی اس نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔بادشاہ چارلس نے ایک بیان میں کہا کہ ’اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کے خلاف سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبے کی خبر باعث تشویش ہے۔ حکام کو شاہی خاندان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی اور قانون کو اپنا کام کرنے دیا جائے گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کا مزید تبصرہ مناسب نہیں ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق، 2010 میں اینڈریو نے ویتنام، سنگاپور اور دیگر ممالک کے سرکاری دوروں سے متعلق رپورٹس ایپسٹین کو بھیجی تھیں، جس کے بعد پولیس میں ان کے خلاف نئی شکایات درج کی گئیں۔بکنگھم پیلس نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ تمام تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور بادشاہ نے اینڈریو کے مبینہ رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…