پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبا شریف اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ایک بار پھر کھل کر تعریف کر دی۔

غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم کو بہت پسند کرتا ہوں،پاک بھارت جنگ کے دوران شہباز شریف کے ساتھ تعلقات مضبوط بنے،ان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستانی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر زبردست شخصیت ہیں اور وہ بہت اعلیٰ سپہ سالار ہیں، وہ ایک اچھے فائٹر ہیں اور مجھے فائٹر پسند ہیں۔اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جنگ بہت شدت اختیار کر رہی تھی، میں نے اپنا کردار ادا کیا اور اس جنگ کو رکوای، اس میں 11جنگی طیارے گرائے گئے۔امریکی صدر کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ میں نے جنگ رکوا کر 25 ملین افراد کی جانیں بچائیں، پاک بھارت کی جنگ ہوتی تو 25ملین افراد سے زیادہ جانیں جا سکتی تھیں، جنگ کے دوران شہباز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھی ٹریڈ ڈیل ہوئی، میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ اگر جنگ کرو گے تو ٹریڈ نہیں کروں گا، دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بہت تجارت کرتے ہیں، میں نے کہا کہ جنگ کرنے والے ملک کے ساتھ بزنس نہیں کروں گا اور اگر جنگ کی تو دونوں پر 200فیصد تک ٹیرف لگاؤں گا، ایک نے چیخ کر کہا کہ 200فیصد ٹیرف نہیں لگانا ایسا نہیں کرنا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت مزید جنگ کرنا چاہ رہے تھے لیکن ٹریڈ ڈیل کی وجہ سے رکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…