ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

چاند پر انسانوں کو پہنچانے کے لیے چین کی اہم پیشرفت

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے سن 2030 تک اپنے خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں نئے خلائی راکٹ کے حفاظتی نظام کا اہم تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

چینی ماہرین نے ’مینگ زو‘ کریو کیپسول کا اسکیپ ٹیسٹ انجام دیا، جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں خلا بازوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانا تھا۔ یہ خلائی کیپسول اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اگر لانچ کے دوران کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو عملہ فوری طور پر راکٹ سے الگ ہو کر بحفاظت زمین پر واپس آ سکے۔چین کے خلائی پروگرام کے تحت جون 2024 میں زمینی سطح پر حفاظتی جانچ کی گئی تھی، تاہم حالیہ آزمائش میں لانچ کے دوران ہنگامی انخلا اور واپسی کے نظام کو پرکھا گیا۔ اس تجربے میں لانگ مارچ 10 کیرئیر راکٹ کی ابتدائی پرواز اور کنٹرول شدہ واپسی کا جائزہ بھی شامل تھا۔یاد رہے کہ چین چاند پر انسانی مشن بھیجنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ جون 2024 میں لانگ مارچ 10 راکٹ کے پروپلشن سسٹم کے ابتدائی تجربات بھی مکمل کیے گئے تھے۔ تقریباً 93.5 میٹر طویل اس راکٹ میں لانگ مارچ 5 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ صلاحیت موجود ہوگی۔ یہ راکٹ زمین کے نچلے مدار میں 70 ٹن جبکہ چاند کی سمت 27 ٹن وزن لے جانے کی استعداد رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق لانگ مارچ 10 کو چاند پر انسانی مشن کے لیے دو علیحدہ پروازوں میں استعمال کیا جائے گا۔ اپریل 2024 میں چینی حکام نے اعلان کیا تھا کہ 2030 تک چاند پر انسان بھیجنے کا منصوبہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ٹیسٹ میں کوئی خلا باز شریک نہیں تھا۔ تجربے کے دوران مینگ زو کیپسول لانچ کے فوراً بعد راکٹ سے الگ ہو کر سمندر میں بحفاظت اتر گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…