جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ نے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ یکم فروری 2026 سے عالمی سطح پر تمام غیر ملکی سعودی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اتھارٹی کے بورڈ نے ریگولیٹری تبدیلی کی منظوری دی ہے، دنیا بھر کے سرمایہ کار سعودی سٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے۔منظور شدہ ترمیم کا مقصد مین مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت والے افرد کی بنیاد کو وسعت دینا اور متنوع بنانا ہے، اس سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور مارکیٹ کی لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 2025 کی تیسری سہ ماہی تک سٹاک مارکیٹ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے 590 ارب ریال تک پہنچ گئی۔

توقع ہے ترمیم شدہ ضوابط کے بعد سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔خیال رہے مالیاتی مرکزی مارکیٹ اتھارٹی نے جولائی 2025 میں سرمایہ کاری میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے مختلف زمروں کے سرمایہ کار جن میں خلیجی ممالک میں رہنے والے یا ایسے غیرملکی جو ماضی میں سعودی عرب میں مقیم تھے کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ سعودی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں جو آج ہونے والے فیصلے کی ابتدائی کڑی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…