واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ اس معاملے پر حتمی اعلان کب کیا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ ویزا عمل میں یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ امریکا آنے والے مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔