اوٹاوا(این این آئی) امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے رواں ہفتے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کیی مطابق کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام کسی قسم کی شرط پر مبنی نہیں ہے اور اس سے مسافروں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا ایک طیارہ جو امریکی شہر منیسوٹا سے روانہ ہوا تھا، ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر رن وے سے ٹکرا کر الٹ گیا تھا۔آگ اور دھوئیں نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تاہم، رن وے پر الٹنے کے باوجود جہاز میں موجود 80 مسافر بچ گئے تھے۔