جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ نے اسقاط حمل کے خلاف شکنجہ سخت کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسقاط حمل کے تحفظ کے لیے سابق صدر جو بائیڈن کے دستخط شدہ دو ایگزیکٹو آرڈرز کو کالعدم قرار دے دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اسقاط حمل تک رسائی کیخلاف واشنگٹن میں ریلی نکالنے والے کارکنوں سے وعدہ کیا کہ وہ اسقاط حمل کے خلاف تحریک کے “تاریخی فوائد” کی حفاظت کریں گے۔واشنگٹن ڈی سی میں اسقاط حمل کے خلاف سالانہ “مارچ فار لائف” ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی سابقہ حکومت کے دوران نافذ کی گئی کئی اینٹی اسقاط حمل پالیسیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے۔ان اقدامات میں ہائیڈ امینڈمنٹ کو نافذ کرنا شامل ہے، جو وفاقی فنڈز کو اسقاط حمل کے لیے استعمال ہونے سے روکتا ہے، اور میکسیکو سٹی پالیسی کو دوبارہ نافذ کرنا، جو ان غیر ملکی تنظیموں کو امریکی فنڈز فراہم کرنے سے روکتی ہے جو اسقاط حمل کی خدمات فراہم کرتی ہیں یا ان کی تشہیر کرتی ہیں۔مزید برآں، ٹرمپ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنیوا کنسینس ڈیکلیریشن میں دوبارہ شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ایک عالمی معاہدہ ہے جس میں اسقاط حمل کی مخالفت کی گئی ہے، یہ اقدامات ان کی اینٹی اسقاط حمل پالیسیوں کے تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…