منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارب پتی مکیش امبانی سے زیادہ مہنگے اور پرتعیش گھر میں رہنے والا بھارتی

datetime 20  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ملک میں سب سے زیادہ پرتعیش زندگی گزارنے کیلئے جانا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔سمرجیت سنگھ گائیکواڑ جو سونے کی دیواروں والے 24000 کروڑ بھارتی روپے کے محل میں رہتے ہیں۔ یہ رقم اگر پاکستانی روپوں میں تبدیل کی جائے تو یہ 7 کھرب، 72 ارب 19 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔ 170 کمروں پر مشتمل یہ محل مکیش امبانی کے گھر سے بھی زیادہ عالیشان ہے۔

ارب پتی مکیش امبانی کی 15,000 کروڑ روپے کی حویلی دنیا کے مہنگے ترین نجی گھروں میں سے ایک ہے سمرجیت کا گھر برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کو بھی ماند کردیتا ہے۔اس محل کو لکشمی ولاز کہتے ہیں جسے بڑودا محل بھی کہا جاتا ہے جو گائیکواڑ شاہی خاندان کا آبائی گھر ہے۔

بروڈا گجرات کے سابق حکمران تھے۔سمرجیت سنگھ، گائیکواڑ خاندان کے چراغ ہیں اور وڈودارا کے لکشمی ولاز پیلس کے موجودہ مالک ہیں جو اپنی بیوی رادھیکاراجے گائیکواڑ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اس میں رہائش پذیر ہیں۔اسے 1890 میں مہاراجہ سیاجی را گائیکواڑ III نے 25,00,000 روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا تھا۔ وڈودارا میں لکشمی ولاس پیلس دنیا کی سب سے بڑی نجی رہائش گاہ ہے جس کے آگے برطانوی شاہی خاندان کا بکنگھم پیلس اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا 15,000 کروڑ کا مینشن بھی کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…