پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

نئی دہلی میں آرمی کوارٹرز سے زیادتی کے بعد قتل کی گئی 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

datetime 25  دسمبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کڑی نگرانی والے آرمی کوارٹرز سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے کینٹونمنٹ ایریا میں واقع آرمی کوارٹروں سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچی پیرکی شام سخت نگرانی والے علاقے سے لاپتا ہوئی تھی جس کی تلاش جاری تھی۔ بچی کی لاش شنکر وہاڑ ملٹری اسٹیشن میں ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی۔ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 19 سالہ پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچی مجھے بھائی کہتی تھی۔ اسے چیزوں کا لالچ دے کر خالی گھر میں لے گیا۔ زیادتی کی کوشش کے دوران بچی نے مزاحمت کی تو گلا گھونٹ کر مار دیا۔ پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے بچی کو قتل کرنے کے بعد اس کے گلے میں اسکارف باندھ دیا تا کہ خود کشی معلوم ہو۔ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…