بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

باس سے ناجائز تعلق کے انکار پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)باس کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرنے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی، جس کے خلاف پولیس نے شکایت درج کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر کلیان میںپیش آیا جب 45 سالہ شخص (جو پیشے کے اعتبار سے ایک انجئنئر ہے)نے آفس پارٹی میں اپنی بیوی کو باس کے ساتھ سونے اور ناجائز تعلق قائم کرنے کا کہا۔

معاملہ اس وقت اور بھی بگڑ گیا جب اس نے اپنی دوسری بیوی کو والدین کے گھر پہلی بیوی کو ادا کرنے کے لیے 15 لاکھ روپے مانگنے کے لیے بھیجاتاہم جب دوسری بیوی نے دوبارہ انکار کیا تو اس شخص نے طیش میں آکر تین مرتبہ طلاق کہہ کر اسے طلاق دے دی جو کہ بھارت میں 2019 سے غیر قانونی ہے۔ دوسری بیوی نے شوہر پر تشدد اور طلاق کے بعد گھر سے باہر نکالنے کا بھی الزام عائد کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان پر متعدد قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی ہے، جن میں شادی میں مسلم خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے قوانین بھی شامل ہیں۔ ان قوانین کا مقصد خواتین کو نقصان اور غیر منصفانہ سلوک سے محفوظ رکھنا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…