منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کابینہ کے نامزد افراد کو بم حملوں کی دھمکیاں ملنے لگیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کی بعض شخصیات کو بم حملوں اور کچل دینے کے واقعات میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ اور وائٹ ہاوس میں اپنی ٹیم کے لیے جن افراد کو نامزد کیا ہے ان میں سے بیشتر افراد کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے گئے کم از کم 9 افرد کو بم حملوں یا کچل دینے کے واقعات میں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

جن افراد کو دھمکیاں ملیں ان میں وزارت دفاع، ہاوسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کے لیے امریکا کے نامزد سفیر بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ کی اقتدار منتقلی ٹیم کی ممبر کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد کو یا ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں ملی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیاں اور تشدد کی کارروائیاں ہمیں نہیں روک سکتیں اور صدر ٹرمپ اس کی مثال ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…