منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ پالیسی کی وجہ سے میٹا کو بھارت میں جرمانہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی ) بھارت کے مسابقتی کمیشن نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر واٹس ایپ پالیسی کے حوالے سے بھاری مالیت کا جرمانہ عائد کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے میٹا پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے واٹس ایپ پالیسی کے حوالے سے $25.4 ملین جرمانہ عائد کردیا۔بھارتی کمیشن نے واٹس ایپ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانچ سال تک صارفین کے ڈیٹا کو اشتہارات کے مقاصد کے لیے میٹا کی دیگر ایپلی کیشنز کے ساتھ بالکل شیئر نہ کرے۔

بھارتی حکومت کا یہ اقدام واٹس ایپ کی 2021 کی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہونے والی اجارہ داری خلاف ورزیوں کے باعث لیا گیا ۔بھارت کے کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی)نے مارچ 2021 میں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔اس پالیسی کے تحت صارفین کے ڈیٹا کو فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کو میٹا کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی ایسے مقصد کے لیے شیئر کرنا جو واٹس ایپ سروس فراہم کرنے سے ہٹ کر ہو، اس کیلئے واٹس ایپ سروس تک رسائی کی شرط نہیں ہونی چاہیے۔

ایپل، گوگل اور میٹا جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت کے یورپی یونین طرز کے نئے اینٹی ٹرسٹ قوانین کے باعث ریگولیٹری چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔بھارتی حکومت اس وقت فروری میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے، جو کارپوریٹ امور کی وزارت کے ذریعے تشکیل دی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں ایک نئے ڈیجیٹل مقابلہ بل کی تجویز دی گئی ہے، جو موجودہ اینٹی ٹرسٹ قوانین کی تکمیل کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…