اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

ایلون مسک کو ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کی عدالتی اجازت مل گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنسلوینیا(این این آئی)ایکس کے مالک ایلون مسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے، عدالت نے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ایلون مسک نیٹرمپ انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد میں شامل ایلون مسک امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ ماہ ریاست پنسلوینیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں روزانہ کسی ایک فرد کو الیکشن کے دن تک دس لاکھ ڈالر دیں گے۔امریکی آئین کی یہ دونوں ترامیم آزادی اظہار اور ہتھیار اٹھانے کے حق کا تحفظ کرتی ہیں۔

یہ آن لائن پٹیشن ایلون مسک کی امریکا پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے تیار کی گئی، جس کا مقصد امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور ان کے حامیوں کو متحرک کرنا تھا۔ 11 سابق ریپبلکن عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ایلون مسک کی جانب سے ووٹرز کو دیے جانے والی نقد مراعات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے۔ایلون مسک کے امریکی الیکشن کی انتخامی مہم کے گروہ پی اے سی نے سات سوئنگ ریاستوں میں سے چھ کے ووٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس درخواست پر دستخط کریں۔اس صورتحال میں قانونی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی کوئی بھی پیشکش، جس میں کسی ووٹر کو کہیں دستخط کرنے کے عمل کے لیے رقم کی پیشکش کی جائے، امریکی قانون کی خلاف ورزی میں شمار کی جا سکتی ہے۔امریکی محکمہ انصاف کو سابق ریپبلیکن حکام کی جانب سے ایلون مسک کی ووٹرز کو مالی فائدے دینے کے معاملے کی چھان بین کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔

فلاڈلفیا کاؤنٹی کے پبلک پراسیکیوٹر لیری کرسنر نے جو خود ڈیموکریٹ ہیں، ارب پتی ایلون مسک اور انعامی رقم تقسیم کرنے والی ان کی تنظیم پی اے سی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔امریکی وزارت انصاف نے پی اے سی کو بھیجے گئے خط میں خبردار کیا کہ یہ انعام (دس لاکھ ڈالر) وفاقی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہو سکتی ہے۔انتباہات کے باوجود پی اے سی تنظیم نے انعامی رقم کے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ایلون مسک کی جانب سے امریکی انتخابات سے قبل سوئنگ ریاستوں کے رجسٹرڈ ووٹروں میں روزانہ کی بنیاد پر دس لاکھ ڈالر کی رقم بطور تحفہ دیے جانے پر تنقید کی تھی، بائیڈن کے مطابق یہ بالکل نا مناسب ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…