بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں آٹھ کروڑ روپے دینے سے انکار پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی )بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں بیوی نے پیسوں کے لالچ میں اپنے شوہر کو مار ڈالا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 8اکتوبر کو پولیس کو کرناٹک کے ضلع کوڈاگو میں سنتی کوپا کے قریب کافی کے باغ میں ایک جلی ہوئی لاش ملی۔جب لاش کی شناخت کی کوششیں ناکام ہوئیں تو پولیس نے علاقے سے گزرنے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنا شروع کر دیا اور اس دوران ایک سرخ رنگ کی مرسڈیز بینز نے ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

یہ گاڑی رمیش کے نام سے رجسٹرڈ تھی جن کی بیوی نے حال ہی میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھیں، پولیس کو رمیش کی اہلیہ 29 سالہ نہاریکا پر شبہ ہوا۔جب خاتون کو حراست میں لیا گیا تو انہوں نے رمیش کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اپنے ساتھیوں ویٹرنری ڈاکٹر نکھل اور انکور نامی شخص کا نام لیا۔انہوں نے اپنے شوہر سے 8 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا تقاضا کیا تاہم انہوں نے انکار کر دیا جس پر نہاریکا طیش میں آ گئیں اور انہوں نے اپنے دوست نکھل کے ساتھ مل کر رمیش کے قتل کا منصوبہ بنایا تاکہ ان کی دولت ہتھیائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…