واشنگٹن(این این آئی)امریکی ارب پتی ایلون مسک متنازع طریقے سے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف طریقوں سے اپنی شدید حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عرب تی وی کے مطابق نئے وفاقی انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے چند ہی دنوں میں ٹرمپ کی حمایت میں کروڑوں روپے بہا دئیے ہیں۔
ان انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوربز نے جسے دنیا کا امیر ترین آدمی قرار دیا ہے، اس نے صرف اکتوبر کے پہلے نصف میں ٹرمپ کی حمایت میں خرچ کرنے والے گروپ کو تقریبا 44 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔یہ عطیات جن کا انکشاف ایلون مسک کے امریکہ- پی اے سی کی جانب سے فیڈرل الیکشن کمیشن کے پاس فائلنگ میں کیا گیا ہے ایک گزشتہ رپورٹ کے بعد سامنے آئے ۔