جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ،سعودی کابینہ کا بڑا اعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کو اقامہ کی مدت ختم ہونے پر فوری طور پر تجدید کروانی چاہئے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے تین دن کی مہلت دی جاتی ہے۔

تین دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر 500 ریال اور دوسری مرتبہ تاخیر پر جرمانے کی رقم بڑھا کر ایک ہزار ریال کردی جاتی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مملکت میں عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹس کی ہیں۔اس سے قبل، عارضی ورک ویزا کسی فرد کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دیتا تھا لیکن ضوابط میں تازہ تبدیلی سے سیزن ویزا رکھنے والوں کو اپنے قیام میں مزید 90 دن کی توسیع مل جائے گی۔یہ فیصلہ وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے جن کی سعودی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، اس کا مقصد نجی شعبے کے لیے آسانی کرنا اور ویزا پالیسیوں اور لیبر مارکیٹ کے مطالبات کے درمیان سہولیات فراہم کرنا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…