جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

اسرائیل ایران کی کن تنصیبات کونشانہ بنائے گا؟ واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل اہداف کی بجائے ایرانی فوج پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں معاملے سے واقف دو اہلکاروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات نہیں ہوں گی۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…