پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت روس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی منتقل کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے روس کو ایسی ٹیکنالوجی منتقل کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ہے جو عالمی قوتوں نے روس کو دینے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔ بھارت ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس کے لیے ممنوعہ ٹیکنالوجی کا دوسرا بڑا سپلائر بن گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اور یورپی حکام نے اس معاملے کو اجاگر کیا اور کہا یہ ایک چیلنج ہے کہ ولادی میر پوتن کی جنگی مشینری کو یہ ٹیکنالوجی منتقل کر کے ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔

بھارت نے روس کو جو ممنوعہ آئٹمز برآمد کی ہیں ان میں مائیکروچپس ، سرکٹس اور مشینوں کے پرزے شامل ہیں۔ ان کی مالیت ماہ اپریل اور مئی کے دوران ساٹھ ملین ڈالر سے زائد رہی ہے۔ یہ اس سے پہلے کے مہینوں کے مقابلے میں دوگنا ہے جبکہ حکام کے مطابق ماہ جولائی میں یہ مزید 95 ملئن ڈالر بڑھ گئی۔ اس قدر روس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی دینے میں اس وقت صرف چین بھارت سے آگے ہے ،اس صورت حال پر یوکرین اور اس کے اتحادی ناخوش اور مایوس ہوئے ہیں۔

ان میں سے بعض نے بھارتی سفارتی حکام کے ساتھ بھی اس بارے میں اپنی تشویش پر مبنی خیالات رکھے مگر انہیں بھارتی حکام نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے تو اس بارے میں تبصرہ کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔امریکی دفتر خارجہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضرور بھارتی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کریں گے کہ انہوں نے ‘روسی جنگی مشین کو ایندھن کیوں دیا؟’

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…