واشنگٹن،تہران(این این آئی)ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران کی جانب سے سخت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہیکہ دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔
ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ تیاری پوری ہے، اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بھگتے گا۔دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملہ کرنے کی صورت میں ممکنہ جوابی کارروائی روکنے کی مشترکہ تیاریاں جاری ہیں۔پینٹاگون کا کہنا تھاکہ صدر بائیڈن کی ہدایت پر اسرائیلی دفاع کی مضبوطی کے لیے جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔