اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)کسی پیارے کی فوتگی پر پورا خاندان غم میں مبتلا ہوتا ہے مگر حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان ہونے سے زیادہ شدید غصے سے دوچار کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست بہار میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تو اس کے بیٹے نے باپ کی میت کے ساتھ ڈی جے سسٹم کا انتظام کر دیا جس پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

اگرچہ بھارت شادیوں اور مردے کی آخری رسومات میں عجیب رسومات کے لیے جانا جاتا ہے، اور حالیہ واقعے نے ایک بار پھر صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاں کے کچھ لوگ میت کو لے کر جارہے تھے جبکہ آگے جانے والے ایک ٹرک میں ڈی جے سسٹم پر چلتے گانوں پر 2 لڑکیاں آئٹم ڈانس کر رہی تھیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیٹے کا بیان سامنے آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو آئٹم ڈانس دیکھنا کافی پسند تھا، تو والد کی پسند کے مطابق میت کو لے جانے کیلئے یہ طریقہ اپنایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین مذکورہ ویڈیو پر یہ کہہ رہے ہیں کہ جنازوں کی روایتی رسم و رواج کا خیال کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…