کولوراڈو(این این آئی) امریکی ریاست کولوراڈو میں سونے کی کان میں پھنسے 23 سیاحوں کو نکال لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں سیاح لفٹ خراب ہونے کے باعث سونے کی کان میں پھنس گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحوں کا ایک گروپ سیاحتی مقام مولی کیتھلین گولڈ مائن کا دورہ کر رہا تھا کہ لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 2 بچوں سمیت 11 سیاحوں کو فوری ریسکیو کرلیا گیا تھا جب کہ دیگر افراد کو 6 گھنٹے کی محنت کے بعد ایک ہزارفٹ کی گہرائی سے نکالا گیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو کیے جانے والوں میں سے 4 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔