منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو شہادت سے چند روز قبل کیا مشورہ دیا تھا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2024 |

تہران(این این آئی)ایرانی ذرائع سے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے حسن نصراللہ کو اسرائیلی منصوبے سیخبردار کیا تھا اور حملے سے کئی روزپہلے حسن نصراللہ کو لبنان سے جانے کا کہا تھا۔

ایرانی ذرائع نے حسن نصراللہ کے قتل کی اسرائیلی سازش سے متعلق خبرایجنسی سے گفتگو کی ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حسن نصراللہ کو اسرائیلی منصوبے سیخبردار کیاتھا، خامنہ ای نے اسرائیلی حملے سے کئی روزپہلے حسن نصراللہ کو لبنان سے جانے کا کہا تھا۔ایرانی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیجرحملوں کے فورا بعد خامنہ ای نے حزب اللہ سربراہ کو ایران آنے کا پیغام بھیجا تھا، خامنہ ای نے اسرائیلی ایجنٹوں کے حزب اللہ میں موجود ہونے کا بتایا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ اسرائیل حسن نصراللہ کے قتل کی سازش کررہا ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق خامنہ ای کا پیغام کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل عباس نلفوروشان نے پہنچایاتھا، اسرائیلی حملے کے وقت بریگیڈیئرجنرل عباس نلفوروشان بھی زیرزمین بنکر میں تھے۔ایرانی ذرائع نے بتایاکہ ایرانی سپریم لیڈر نے گزشتہ روز اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیا تھا، ایران اب سینیئرایرانی حکام کے درمیان اسرائیلی ایجنٹوں کیخدشات پر پریشان ہے، حزب اللہ اور ایرانی اسٹیبلشمنٹ میں عدم اعتماد کی فضا سے ایران خامنہ ای کی حفاظت پرفکرمند ہے۔ حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نامعلوم محفوظ مقام پرہیں۔خبرایجنسی کے مطابق ایرانی ذرائع کی اس خبر پر ایرانی وزارت خارجہ اور اسرائیلی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…