نئی دہلی (این این آئی )پالتو کتے نے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے خطرناک کنگ کوبرا سے بچوں کو بچالیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہارشٹرا کی شیو گنیش کالونی میں پیش آیا جہاں گھر میں کام کرنے والے ملازم کے بچے باغیچے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک سے کنگ کوبرا آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باغیچے میں پٹ بال نسل سے تعلق رکھنے والا پالتو کتا بھی موجود تھا جسے نے اپنی وفاداری اور حاضر دماغی کا ثبوت دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ کنگ کوبرا کو دیکھ کر بچوں نے چیخ و پکار شروع کردی جبکہ جینی نامی پالتو کتا باغیچے میں بندھا ہوا تھا جس نے رسی توڑ کر کنگ کوبرا کو اپنے منہ میں دبوچ لیا اور اس کی جان لے کر ہی چھوڑی۔اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جینی کتے کو کنگ کوبرا کا مقابلہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جینی کے مالک پنجاب سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی جینی 8 سے 10 سانپ کو مار چکا ہے۔