پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امریکا، جڑواں بیٹیوں نے باپ کے قاتل کو پکڑوادیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسوری (این این آئی)امریکی ریاست مسوری کے ایک بار میں جھگڑے کے دوران 35 سال پہلے قتل ہونے والے ایک شخص کی بیٹیوں نے پوڈ کاسٹ کرکے مبینہ قاتل کو پکڑوا دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق مسوری کے ایک بار میں جھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کردیا گیا تھا، 35 سال بعد اس کی جڑواں بیٹیوں کے پوڈ کاسٹ نے اس کیس کو دوبارہ زندہ کردیا، جس کی وجہ سے ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔13 اکتوبر 1989 کی رات، جمی ویڈ مارٹن کا خون سے لت پت جسم بونی ٹیر کی ایک گلی میں پایا گیا تھا۔ اسے بار میں جھگڑے کے دوران سر پر شدید ضرب لگائی گئی تھی۔

مارٹن کی 11 سالہ جڑواں بیٹیوں، اینجلا ولیمز اور آندریا لن، کو اس خوفناک خبر کا اس وقت پتا چلا جب وہ ایک فیملی دوست کے ساتھ کیمپنگ کر رہی تھیں۔واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا مگر چند دن بعد اسے رہا کر دیا گیا اور کیس رک گیا تھا۔ 1989 میں قتل ہونے والے مارٹن کی بیٹیوں نے برسوں تک اپنے والد کے قتل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔2007 میں جب دونوں بہنیں 29 سال کی ہوئیں، انہوں نے اپنے والد کے قتل کا معمہ حل کرنے کی کوششوں کو مزید سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔

انہوں نے خود تفتیش کا آغاز کیا، کیس کی دستاویزات جمع کیں اور مقامی افراد سے مدد کی درخواست کی۔ 2020 میں 31 سال بعد انہوں نے “Small Town Forgotten” کے نام سے ایک پوڈ کاسٹ شروع کیا، جو ان کی تفتیش کو مزید آگے بڑھانے کا ذریعہ بنا، جس میں کیس کی تفصیلات سامنے لائی گئیں۔اس پوڈ کاسٹ کے نتیجے میں کیس دوبارہ کھولا گیا اور 2021 میں 69 سالہ ویسلی پال مارلر کو گرفتار کیا گیا۔ مارلر پر حملے کا الزام عائد کیا گیا اور اس نے جرم قبول نہیں کیا۔اب یہ بہنیں امید کررہی ہیں کہ قانون ان کے والد کے قاتل کو سزا دے گا، تاکہ ان کے والد کی موت کا معمہ حل ہو اور قاتل کو کٹہرے میں لایا جاسکے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…