پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سابقہ مِس سوئٹزرلینڈ کا بہیمانہ قتل، شوہر نے بلینڈر میں ڈال کر پیس دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(این این آئی)سابقہ ماڈل اور مس سوئٹزرلینڈ مقابلے کی فائنلسٹ کرسٹینا جوکسیمووچ کے درندہ صفت شوہر نے انہیں بے دردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر بلینڈر میں پیس دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹینا جوکسیمووچ نے 2003 میں مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ سال 2008 میں مس سوئٹزرلینڈ مقابلے میں فائنلسٹ تھیں۔

یہ واقعہ رواں برس فروری میں پیش آیا جب 38 سالہ سابقہ مس سوئٹززلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ اپنے گھر کے ایک کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔پولیس نے واقعے کی تفصیل بتائی کہ لانڈری روم میں کرسٹینا کی لاش مختلف ٹکڑوں میں ملی تھی جس کے بعد پتا چلا کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔بعدازاں پولیس نے تحقیقات کیں اور مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ماڈل کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔41 سالہ تھامس نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بیوی نے مجھ پر پہلے چاقو سے حملہ کیا جس کے جواب میں میں نے اپنا دفاع کیا اور بیوی کا قتل کردیا۔

ملزم کے مطابق وہ قتل کے بعد خوفزدہ ہوگیا تھا اسی لیے اس نے لاش کو چھپانے اور غائب کرنے کے لیے اس کے ٹکڑے کردیے تھے، بیوی کی لاش کو پہلے چاقو اور آری کی مدد سے کاٹا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پھر وہ بلینڈر میں ڈال کے پیس دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ تھامس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…