پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انڈیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ جاری،شاہ رخ خان پہلی بار شامل

datetime 31  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2024کی ہورون انڈیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 58سال کی عمر میں اداکار کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 7300کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔شاہ رخ خان کی اس فہرست میں شمولیت کا سبب ان کی مختلف شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاری ہے جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کرکٹ ٹیم اور پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ شامل ہیں۔

مالی کامیابی کے علاوہ، شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر بھی سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جہاں ان کے ٹوئٹر پر 44.1ملین فالوورز ہیں، یہ تعداد اس فہرست میں شامل تمام ارب پتیوں اور مشہور شخصیات سے زیادہ ہے۔شاہ رخ خان کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ان کی ساتھی اداکارہ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک جوہی چاولہ کے مطابق، ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مالی مشکلات کے باعث انہیں اپنی گاڑی بیچنی پڑی تھی کیونکہ ای ایم آئیز ادا نہیں ہو رہی تھیں۔پیشہ ورانہ محاذ پر، شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، یہ ان کی فلم کرن ارجن کے بعد پہلی بڑی مشترکہ فلم ہوگی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…