بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیس بک کے بانی کو دھمکی

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکہ دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب سیوامریکا جو 3ستمبر کو شائع ہو گئی کے اقتباسات میں لکھا ہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر انہوں نے اس بار کوئی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے، جیسا کہ انتخابات میں دھوکہ دہی کرنے والے دوسروں کا انجام ہوگا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے 2020میں جو بائیڈن کی فتح ہوئی۔کتاب میں شامل وائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مارک زوکربرگ کے ساتھ ملاقات کی ایک نامعلوم تصویر دکھائی گئی ہے۔ریپبلکن امیدوار نے لکھاکہ وہ اوول آفس میں ان سے ملنے آتے اور اپنی اہلیہ (پرسکیلا)کو ڈنر پر لے جاتے، اور وہ بہت اچھے تھے لیکن پردے کے پیچھے وہ ہمیشہ صدر کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے انہیں بتایا کہ فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا کوئی نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنا پلیٹ فارم ان کے خلاف استعمال کیا۔یہ انتباہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مارک زوکربرگ پر تازہ حملے کی نمائندگی کرتا ہے، جن پر وہ بارہا صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا چکے ہیں۔فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…